ضلع خیبر میں شجرکاری مہم کے دوران پودے اکھاڑنے کے الزام میں سپاہ قبیلے کے 10نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ اب تک 6 ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
ضلع خیبر تحصیل باڑہ میں گزشتہ روز شجرکاری مہم کے دوران مشتعل افراد نے محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے پودوں پر یلغار کر کے سیکڑوں پودے اکھاڑ دیے تھے۔
سینکڑوں پودے اکھاٰڑنے کے نتیجے میں آج تھانہ باڑہ میں فارسٹ آفیسر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرائی گئی، ایف آئی آر میں سپاہ قبیلے کے 10 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ جب کہ 40 افراد کو نامعلوم طور پر مقدمے میں شامل کیا گیا۔
جس کے بعد پودے اکھاڑنے والے ملزموں کے بزرگ اور قبیلے کے بڑے لوگوں نے اپنے بچوں کی غلطی کو سدھارنے کے لیے پودوں کو دوبارہ اسی جگہ پر لگانا شروع کر دیا۔ جن کے دوبارہ پودے لگانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
No comments:
Post a Comment